بم دھماکوں میں یکساں میٹریل استعمال کیا گیا اورانکی منصوبہ بندی ایک جگہ سے کی جارہی ہے
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ منیر احمد شیخ
کراچی ‘ نچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ منیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں ہونیوالے دونوں دھماکے ایک ہی نوعیت کے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نرسری دھماکے میں20 کلوگرام اورجناح اسپتال بلاسٹ میں استعمال ہونیو الا مواد10 کلوگرام تھا جبکہ اس میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگز اور کیلیں شاہراہ فیصل بلاسٹ میں استعمال ہونے والے ہیںحتی کہ انکا سائز بھی یکساںتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دونوں حادثوں میں بلاسٹ میٹریل عاشورہ دھماکے میں استعمال ہونے والے سے بھی مماثل تھا۔ انہوں نے دونوں بلاسٹ کو خود کش قرار دیا اور کہا کہ دونوں بلاسٹ میں خود کش حملہ آور جاں بحق ہوگیا ۔دونوں دھماکوں میں موٹر سائیکل سے دھماکہ کرنے کی میکانیت استعمال ہوئی جبکہ جناح اسپتال بلاسٹ میں رضاکاروں کی بڑی تعداد حملے کا نشان بنی۔منیر احمد شیخ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ایکسپرٹ رائے دی تھی کہ کراچی میں گزشتہ دنوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں یکساں میٹریل استعمال کیا گیا اورانکی منصوبہ بندی ایک جگہ سے کی جارہی ہے۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment