کراچی ‘ کراچی میںچہلم اور کشمیر ڈے کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ بم دھماکوں میں بھارت ،اسرائیل اور امریکی لابی ملوث لگتی ہے کیونکہ امریکی عدالت کی جانب سے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد پاکستانی عوام اورحکومت پاکستان نے ردِ عمل کا اظہارکیا تھا جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس میں امریکی عدالتی نظام اورامریکی حکومت کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا جارہا تھا اسی طرح5فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کشمیرڈے کی تقریبات کوسبوتاز کرنا بم دھماکہ کی وجہ ہوسکتا ہے۔حساس ادارے کراچی بم دھماکوں کے حوالے سے جہاں دہشت گردی کے سابقہ واقعات میں ملوث ایک مخصوص گروہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں وہیں حساس اداروں نے تحقیقات کا زاویہ ان دھماکوں میں پاکستان مخالف بیرونی قوتوں کے آلہ کاروں کی سرگرمیوں کی جانب بھی موڑدیا ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق یوم عاشور اور چہلم کے موقع پر بم دھماکے کرنے کا مقصد پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میںحالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو بھی بم دھماکوں سے جوڑ کر تحقیقات کی جارہی ہیں کوئی ایسا گروہ تو ملوث نہیں جو ٹارگٹ کلنگ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہو
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.