اسلام آباد ‘ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے محل و وقوع کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک آزادی عام آزادی کی تحریکوں سے بہت مختلف ہے ۔ کیونکہ چین ‘ بھارت ‘ پاکستان اور ایران کسی نا کسی طرح کشمیر سے تعلق رکھنا چاہتے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں پورے خطے کا مفاد مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ وابستہ ہے ۔ سردار عبدالقیوم نے کہا کہ جس وقت تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پورے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی نہیں آ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت کی پوری خواہش اور کوشش ہے کہ اس مسئلے کو منجمد کر دیا جائے لیکن بھارت اس میں کامیاب ہوا ہے اور نہ ہو گا ۔ تحریک آزادی کشمیر کا دباؤ موجود ہے اور مسئلے کے حل تک یہ جاری رہے گا
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.