Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو رنز سے ہرا دیا

February 5th, 2010 by awais · No Comments;  

میلبورن ‘ میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو دو رنز سے ہرا دیا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے ایک سو اٹھائیس رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان کے کھلاڑی مقررہ بیس اوورز میں صرف ایک سو پچیس رنز ہی بنا سکے۔آسٹریلیا کی طرف سے تیز بالر شون ٹیٹ نے چار اووروں میں صرف تیرہ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آل راؤنڈر شین واٹسن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے لیگ سپنر سمتھ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے تینتیس گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے شاندار چونسٹھ رنز بنائے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی عمران نذیر تھے جو بغیر کوئی سکور کیے رن آؤٹ ہوئے۔آؤٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی عمران فرحت تھے جو آٹھ رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گِری جب خالد لطیف چھ رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو تین رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر برٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ اس وقت گِری جب کامران اکمل تینتیس گیندوں پر چونسٹھ رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر ڈیوڈ ہسی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی فواد عالم تھے جو ایک رن بنا کر سمتھ کی گیند پر کیمرون وائٹ کی ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ اس وقت گِری جب رانا نوید الحسن ایک رن بنا کر سمتھ کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی عمر گْل تھے جو دس رنز بنا کر نینیس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔پاکستان کی نویں وکٹ اس وقت گِری جب میچ کے آخری اوور میں عمر اکمل اکیس رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی طرف سے عمر گْل سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے تین اعشاریہ چار اوورز میں بیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے بھی دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ ہسی ناقابلِ شکست چالیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن تھے جو آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وارنر تھے جو چوبیس رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر عمران نذیر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ اس وکٹ اس وقت گِری جب کپتان مائیکل کلارک بتیس رنز بنا کر عمر گْل کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی کیمرون وائٹ تھے جو چار رنز بنا کر فواد عالم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اس وقت گِری جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ٹی آر برٹ ایک رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔آسٹریلیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن تھے جو ایک رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ اس وقت گِری جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایس پی ڈی سمتھ آٹھ رنز بنا کر رانا نوید الحسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی مچل جانسن تھے جو دو رنز بنا کر عمر گْل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔آسٹریلیا کی نویں وکٹ اس وقت گِری جب ڈی پی نینیس چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ٹیٹ تھے جو ایک رنز بنا کر عمر گْل کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آسٹریلیا کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے دو میچ کھیلنے کی پابندی ہے لہذا وہ پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ شعیب ملک پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے رکی پونٹنگ کی قیادت میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔آسٹریلیا کی ٹیم: ڈی اے وارنر، شین واٹسن، مائیکل کلارک، ڈیوڈ ہسی، کیمرون وائٹ، ٹی آر برٹ، بریڈ جے ہیڈن، ایس پی ڈی سمتھ، مچل جے جونسن، ایس ڈبلیو ٹیٹ، ڈی پی نینیس پاکستان ٹیم: کامران اکمل، عمران نذیر، عمران فرحت، عمر اکمل، شیعب ملک، خالد لطیف، فواد عالم، نوید الحسن، محمد آصف، عمر گل، سعید اجمل۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.