Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ساؤتھ ایشین گیمز ۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کوکرکٹ میں اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

February 6th, 2010 by awais · No Comments;  

ڈھاکہ ‘ ساوتھ ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا باون رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ ٹین میٹر آئیر پیسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی اور پچاس میٹر بٹرفلائی سوئمنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ڈھاکا میں جاری گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھپن رنز بنائے۔صابر رحمان نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، اٹھارہویں اوور میں ایک سو چار رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ناصر عباس سینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ساجد السلام نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو دو صفر سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے میچ جیت لیا۔ محسن بلال اور عبدالقیوم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔شوٹنگ کے ٹین میٹر آئیر پیسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے کیلم اللہ خان ، محمد گل فراز اور محمد شہزار اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا۔ پچاس میٹر ویمنز بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کی کرن خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک مجموعی طور پر اکتیس تمغے حاصل کرچکا ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.