امریکہ میں ریکارڑ برف باری سے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
واشنگٹن اور بالٹی مور کے تین بڑے ائیرپورٹس پر پروازیں معطل ،ا سکول بھی بند کردیے گئے
ریسکیو ایجنسیز اور نیشنل گارڈز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
واشنگٹن ‘ امریکہ کی کئی ریاستیں ایک مرتبہ پھر برفانی طوفانوں کی ز د میں ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد17 ہوگئی۔ واشنگٹن، میری لینڈ ، ورجینیا اور دیگر ریاستوں میں زندگی منجمد ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس مرتبہ غیر معمولی برفباری ہوسکتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت کافی کم ہو سکتا ہے۔امریکہ میں ریکارڑ برف باری سے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث واشنگٹن ،ورجینیا اور جنوبی نیو جرسی میں حکومتی دفاتر اوقات کار سے4 گھنٹے پہلے بند کر دیے گئے ۔ان علاقوں میں تقریبا2 فٹ برف پڑی۔جس کے بعدواشنگٹن اور بالٹی مور کے تین بڑے ائیرپورٹس پر جہازوں کی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔جبکہ ا سکول بھی بند کردیے گئے ہیں جبکہ سپر مارکیٹ کے باہر خوراک کے حصول کیلئے قطاریں نظر آرہی ہیں ۔ نیشنل ویدر سروس نے واشنگٹن میں آئندہ36 گھنٹوں تک برف باری جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاست ورجینیا، نیوجرسی ، میری لینڈ اورکولمبیامیں برفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورریسکیو ایجنسیز اور نیشنل گارڈز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب جنوب مشرقی امریکا سمیت کیرولینا ، جارجیا اور میکسیکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ میکسیکو میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب سے کم از کم17 افراد ہلاک ہوگئے اور حکام نے میکسیکو سٹی میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.