نئی دہلی ‘ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے نہ صرف بھارت میں دہشت گردی کی جارہی ہے بلکہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ کر بھارت اسمگل کئے جارہے ہیں ۔من موہن سنگھ نے یہ بات اتوار کے روز نئی دہلی میں داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 2008اور2009 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے لیکن در اندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد پار سرگرم بھارت مخالف عناصر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سرحد پار سے جعلی کرنسی نوٹ تیار کرکے بھارت اسمگل کئے جا رہے ہیں ۔اِس پر قابو پانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کی انتہا پسند جماعتیں ملک کی داخلی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.