فلائنگ افسر عاطف نے ماں اور بہنوں کو قتل کرکے خودکشی کی ۔ پولیس
سرگودہا ‘سرگودھا میں پاک فضائیہ کے سابق افسر کی اہلیہ، چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کو گھر میں پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا لیاقت کالونی میں مقیم پی اے ایف کے سابق آفیسر اسلم جاوید نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واک کرنے گئے، اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس ان کی بیوی شاہین بی بی، تین بیٹیوں، سمیرا، حمیرا اور خدیجہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے ان کا ایک بیٹا فلائنگ آفیسر عاطف اور بیٹی عائشہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے پی اے ایف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عاطف اور عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں پی اے ایف ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں،جائے وقوعہ سے ایک پستول قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عاطف نے ماں اور بہنوں کو قتل کر کے خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ریٹائرڈ وارنٹ آفیسر محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد اسلم کے بیٹے عاطف نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے والدہ اور چاروں بہنوں کو قتل کرکے خود کشی کی ہے ۔ لرزہ خیز واردات پی اے ایف ائر بیس کے ساتھ واقع لیاقت کالونی میں ہوئی
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.