Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن روک دی جائے ‘ وزیراعظم گیلانی سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور والدہ کی ملاقات

February 8th, 2010 by awais · No Comments;  

کراچی ‘ )وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ نے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن روک کر امریکی سفارتخانے کے لئے دی جانیوالی زمین واپس لی جائے۔گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے،ڈاکٹرفوزیہ کا کہنا تھا کہ ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو امریکی جیوری کے فیصلے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کیس میں ذاتی دلچسپی لینے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید ہے کہ حکومت جلد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے موثر اور فیصلہ کن اقدامات کریگی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر حسین حقانی، وزیر داخلہ رحمن ملک اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کو ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ ان کے اعلان پر دس روز کے اندر عمل درآمدہو گا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر ممکن سفارتی ،قانونی اوراخلاقی مدد فراہم کرے گی۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو