صدر ‘وزیراعظم ‘ وزیر داخلہ اور وزیرا علی پنجاب نے قاتلانہ حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت
راولپنڈی + اسلام آباد ‘ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے باعث ان کے چار محافظ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ شیخ رشید کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو کے مطابق شیخ رشید کو گولی نہیں لگی بلکہ وہ زمین پر گرنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 میں اپنے مرکزی دفتر واقع محمدی چوک خیابان سرسید میں الیکشن میٹنگ کے بعد قریب ہی کارنر میٹنگ میں خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ ان کے کارکنان بھی تھے کہ اس دوران 4 مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ عینی شاہدین کے مطابق چاروں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی جس سے شیخ رشید احمد کے 3 محافظ ارشاد عرف شاد‘ انوار عرفی انواری اور جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شیخ رشید احمد بھگدڑ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ان کے کارکن الیاس عباسی اور پی ایس محمد حسن بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈی ایچ کیو کے ایم ایس نے بتایا کہ شیخ رشید احمد کے پاؤں پر چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ہیںا وران کی حالت خطرے سے باہر ہے جاںبحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں ہولی فیملی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسلم لیگ(ن) ‘ نوازشریف ‘ شہباز شریف ‘ چوہدری نثار علی خان ‘ حنیف عباسی اور شکیل اعوان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑک ا ور چوک بلاک کردئیے جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ان کے بھائی راجہ ناصر ‘ پیپلزپارٹی راولپنڈی کے صدر عامر فدا پراچہ اور پوٹھوار ٹاؤن کے ناظم حامد نواز راجہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھی شدید احتجاج کیا ۔ فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔شیخ رشید کے پی اے جاوید قریشی کے مطابق حلقہ این اے 55 کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے شیخ رشید کے پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے چار محافظ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے انتخابی دفتر کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شیخ رشید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمشنر راولپنڈی کو واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ‘ چاروں صوبائی وزرائے اعلی ‘ چاروں صوبائی گورنرز سمیت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن ‘ قاضی حسین احمد ‘ عمران خان ‘ الطاف ‘ ڈاکٹرفاروق ستار‘ جاوہد یاشمی ‘چوہدری شجاعت حسین‘ مشاہد حسین سید ‘ چوہدری پرویز الہی اور دیگر رہنماؤں نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے دوسری طرف و فاقی وزیر رحمن ملک نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے ایوان کو پیش کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ شیخ رشید پر 6:15 پر اس وقت ہوا جب وہ انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ شیخ رشید سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور اس حوالے سے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی ایجنسیوں پر ایسے الزامات نہیں لگائے جانے چاہیں
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





1 response so far ↓
1 عبدل رحمان // Feb 8, 2010 at 11:40 pm
All this is terrorist activity. it has no relationship with any political party.Terrorist want to destabelize the country.
You must log in to post a comment.