کراچی ‘ سندھ ہائی کورٹ میں مالیاتی اسکینڈل سے متعلق خانانی اور کالیا گروپ کے گرفتارچیئرمین حنیف کالیا کی جانب سے دائرمیڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس فیصل عرب اورجسٹس بھجن داس تجوانی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں جسٹس بھجن داس تجوانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے 15فروری 2010ء تک ملتوی کردی گئی۔ سید اقبال کاظمی کے وکیل ڈینیل بخش نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود سعدیہ کاظمی کے اغواء کے نامزد ملزم حنیف کالیا کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ لہٰذا تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی جائے۔ فریق حاجی گل احمد نے معززجج سے کہا کہ میری درخواست اس ضمانت کی درخواست میں زیر سماعت ہے اور ہماری دو آئینی درخواست میں میڈیکل رپورٹ سے متعلق نوٹس جاری ہوئے ہیںتاہم درخواست گزار کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی اور ہوسکتا ہے کہ ایک بینچ ایک فیصلہ کرے اور دوسری بینچ دوسرا فیصلہ کرے ۔لہٰذا میں نے اس ضمانت کی درخواست میں درخواستدائرکی ہے جس پر معزز جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کی درخواست کی سماعت کی جائے گی
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.