Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

قومی اسمبلی نے چار تحاریک کی منظوری دے دی

February 8th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ قومی اسمبلی نے چار مختلف تحاریک کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئر مین دیوان عاشق حسین بخاری کی غیر حاضری کے باعث طارق باجوہ نے چار مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کیں جنہیں سپیکر نے اراکین کی رائے سے منظور کر لیا ۔ ان تحاریک میںقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی آرڈیننس 2002ء کے ترمیمی بل 2007ء فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977ء کے ترمیمی بل 2007ء نیشنل سکول آف پبلک پالیسی آرڈیننس 2002ء کے ترمیمی بل 2007ء اور پٹینٹس آرڈیننس 2000ء کے ترمیمی بل 2007ء شامل ہیں جن م کی اراکین نے کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.