Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سیکرٹری جنرل نیٹو کی روس کو افغانستان آپریشن میں شرکت کی دعوت

February 9th, 2010 by awais · No Comments;  

خواہش ہے روس افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر کردار ادا کرے
اگر افغانستان طالبان کے ہاتھ آگیا تو جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک منشیات کی پیداوار کا مرکز بن سکتا ہے‘ راسموسن کا میونخ میں 46 ویں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب
میونخ ‘ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے روس کو افغانستان آپریشن میں شرکت کی دعوت دیدی۔ راسموسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف اتحادی آپریشن میں روس کی شمولیت خارج ازامکان نہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے میونخ میں 46 ویں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ روس افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ راسموسن نے روس کو خوفزدہ کرتے ہوئے کہا اگر افغانستان طالبان کے ہاتھ آگیا تو جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک منشیات کی پیداوار کا مرکز بن سکتا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ روس ہیلی کاپٹروں کی فراہمی، پائلٹوں کی تربیت اور افغان فورسز کو فوجی تربیت فراہم کر کے نیٹو کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.