Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

میں نہ مانوں ‘ وزیر داخلہ نے ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی اطلاعات کو پھر مسترد کر دیا

February 9th, 2010 by awais · No Comments;  

پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ، ملکی صورت حال پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہیں ،
رحمان ملک کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
اسلام آباد ‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی اطلاعات کو ایک بار پھر مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ۔ملکی صورت حال پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہیں ۔ آج اراکین قومی اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر ، محمد بلیغ الرحمان ، سردار ایاز صادق ، شیخ آفتاب احمد اور ثریا اصغر کے صوبہ سرحد میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے بلیک واٹر کے گارڈز کی موجودگی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلیک واٹر کی باتیں گزشتہ 6 ماہ سے ملک کے اندر چل رہی ہیں ۔ ہم نے ساری ایجنسیوں کے ذریعے اس کی تحقیقات کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اندر بلیک واٹر نام کا کوئی نام و نشان نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے کسی ایسے شخص کو بلیک واٹر کے نام پر ویزہ جاری نہیں کیا ۔ یہ ایک امریکی ادارہ ہے ۔ جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہیئ انہوں نے کہا کہ یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر کے لوگ موجود ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں امریکی فوج کو ایف سی وغیرہ کو تربیت دینے کی اجازت دی گئی تھی اور سہالہ ٹریننگ کیمپ اس مقصد کے لیے چل رہا تھا ۔ جسے بعد میں بند کر دیا گیا اور اس تربیتی مرکز کو بھی وہاں سے منتقل کر دیا گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ امریکانے 46 ملین ڈالر ہماری پولیس کی تربیت کے لیے رکھے ہوئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی غیر ملکی کو پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے جس کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ پاکستان کی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کو محفوظ کر لیا ہے ۔ آج ایسے اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ملک کے اندر بلیک واٹر کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ان کیمرہ سیشن میں بریفنگ دینے کو تیار ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھ پر بڑی تنقید ہوتی ہے مگر آئین کے تحت امن وامان کی ذ مہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوتی ہے میں آئین کو آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کی صورت حال کے حوالے سے جوابدہ ہوں۔ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری ادا رکرنی چاہیے ۔ تاہم انہوںنے کہا کہ ملک میں امن وامان کے حوالے سے اب سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں امریکیوں کے زیر استعمال مکانات کا سروے کرالیا گیا ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو