Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سابق صدارتی امیدوار کی گرفتاری ‘سری لنکا عالمی تنقید کی زد میں

February 9th, 2010 by awais · No Comments;  

ریٹائرڈ جنرل فونیسکا کی گرفتاری کا بغور جائزہ لے ر ہے ہیں ‘ امریکا
یورپی یونین کا بھی تجارتی حوالے سے سری لنکا کی ترجیحی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن ‘ سری لنکا میں سابق صدارتی امیدوار اور ریٹائرڈ فوجی جنرل ساراتھ فونیسکا کی گرفتاری پر سری لنکن حکومت کو امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی کا کہنا ہے کہ امریکا سری لنکا میں انتخاب کے بعد پیداہونے والی صورت حال اور ریٹائرڈ جنرل فونیسکا کی گرفتاری کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی گرفتاری سے سری لنکن معاشرے میں تقسیم اوربے یقینی کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہرکاروائی سری لنکن قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔ یورپی یونین نے بھی تجارتی حوالے سے سری لنکا کی ترجیحی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ساراتھ فونیسکا پر تامل باغی لیڈروں کے قتل کے سلسلے میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ فونسیکا کا کہنا ہے کہ وہ ہر الزام کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.