Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

حکومت اور عدلیہ کے درمیان طبل جنگ بج گیا

February 13th, 2010 by awais · 1 Comment;  

صدر زرداری نے جسٹس خواجہ محمد شریف کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ‘ جسٹس خواجہ محمد شریف کا انکار
اسلام آباد ‘ صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس خواجہ محمد شریف کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے سنیئر جج جسٹس ثاقب نثار کو لاہور ہائی کورٹ کا قائمقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق دوسری جانب جسٹس خواجہ محمد شریف نے سپریم کورٹ جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت قانون وانصاف و پارلیمانی امور سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ محمد شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج مقرر کر دیا ہے۔وزارت سے جاری ہونے والے ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے سنیئر جج جسٹس ثاقب نثار کو لاہور ہائی کورٹ کا قائمقام چیف جسٹس مقررکیاہے۔زرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے حکومت اور عدلیہ کے درمیان ٹکرائو کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور طبل جنگ بج گیا ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

  • 1 شاہد مسعود احمد // Feb 13, 2010 at 1:57 pm

    عدالتوں کو ہی آزادانہ کام کرنے دیا جائے تو شاید انقلاب آجائے عوام کو انصاف مل جائے کو ئی مستقبل سنور جائے مگر کیوں؟؟؟؟ حکمران تو اپنی ضد اور آنا کی وجہ سے کوئی اچھا کام کرنا ہی نہیں چاہتے ان کو اُلٹا ہی نظر آتا ہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کو حماقتیں کرنا آتی ہیں کرنے دو اپنے لیے خود ہی کھڈا یعنی گڑھا کھودنے دو اس میں پھر گرنے سے کون بچ سکے گا؟؟؟ کوئی نہیں کوئی نہیں۔

Leave a Comment

Englishاردو