Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا ریکارڈ آئن لائن کیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین

February 14th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دائر اپیلوں ، کیسز اور ڈیٹا کو آن لائن کیا جائے ، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی تعلیمی اداروں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ویب سائٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جانا چاہیے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات سے متعلق معلومات کو عام آدمی تک پہنچانے کے علاوہ ملازمتوں کے حصول کے لیے آن لائن فارم سسٹم متعارف کروایا جائے ۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق اطلاعات کی فراہمی ، پس منظر ، پیش منظر ، تحریک آزادی بارے تاریخی و جغرافیائی معلومات اور تازہ ترین حالات کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آگاہی کے لیے آئی ٹی کی جدید آڈیو ، ویڈیو تکنیک استعمال میں لائی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔اس دوران ڈی جی آئی ٹی محمد سرور گوندل نے گزشتہ روز صدر آزاد کشمیر کو بحثیت چیئر مین آئی ٹی محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں سیکرٹری آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، صدارتی مشیر ڈاکٹر زیڈ یو خان ،ایڈیشنل سیکرٹری راجہ عبدلر زاق، سی ۔ڈیجیٹل کے ایم ڈی احسن بشیر ،بزنس منیجر عمران رشید، اور منیجر ٹیکنیکل فاطمہ نے شرکت کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے آئی ٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام محکمہ جات ، تعلیمی اداروںکو آئی ٹی کے جدید تقاضو ں کے مطابق بنایا جائے بنیادی سطح کے تعلیمی اداروں سے لے کر اعلیٰ سطح کے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں صدر آزاد کشمیرنے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں قائم پچاس سے زائد بنیادی تعلیمی اداروں میں چھ ماہ کے اندر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ٹی محمد سرور گوندل نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ڈیپارٹمنٹ نے اب تک آزاد کشمیر کے 27 مرکزی محکمہ جات ، 90سب ڈیپارٹمنٹس ، 245 سکولز ،38کالجز،18ہائیر سیکنڈری سکولز ،51ڈگری کالجز ، میں آئی ٹی کی تمام سہولیات فراہم کر دی ہیں اور اداروں میں آئی ٹی کی سہولیات کی فراہمی کے باعث 750افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو