Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سرگودھا، خصوصی عدالت نے گرفتار 5امریکیوں کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

February 16th, 2010 by awais · No Comments;  

سرگودھا‘ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور فارن ایکٹ کے الزام میں بند پانچ امریکیوں کا انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے ایک بار پھر 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ جاری کر دیا۔جبکہ ان امریکیوں کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ آج17فروری کو سنایا جائے گا،گرفتار امریکیوں کو اب 2مارچ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد کاروائیوں کی منصوبہ بندی، شد پسند گروپوں سے روابط اور فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات میں زیر حراست امریکی شہریوں رامی زم زم،عمر فاروق،وقار حسن خان،احمد عبداللہ منی اور امان حسن یامیر کو انتہائی سیکورٹی میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے انسدا ددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تھانہ کینٹ پولیس کومحکمہ داخلہ کی طرف سے چالان میں 125،126پی پی سی کے اضافے این او سی مل گیا ہے اور چالان دو مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،دوران سماعت امریکی سفارت خانے کی نمائندہ آندرے ہیلری ،عمر فاروق کے والدین اور امریکی شہریوں کے ترجمان چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس خالد خواجہ بھی موجود تھے۔ امریکی شہریوں کی درخواست پر کمرہ عدالت میں عمر فاروق کے والدین اور وکلاء سے علیحدگی میں ملاقات کروائی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی شہریوں کے وکلاء نے بتایا کہ امریکی شہریوں نے عدالت کو بتایاہے کہ یہاں کی پولیس اور جیل انتظامیہ عدالت کا حکم نہیں مانتی،یہاں کوئی قانون نہیں ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہمیں اغواء کر کے جیل میں بند رکھا جا رہا ہے۔وکلاء نے بتایا کہ عدالت نے امریکی شہریوں کو صبح شام چہل قدمی اور اخبارات کا مطالعہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو