Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

عدلیہ پر فخر کرنا چاہیے جنہوں نے مسئلے کو حل کر دیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی

February 19th, 2010 by Editor · No Comments;  

چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات آئین کے تحت مشاورتی عمل کا حصہ تھی

عدلیہ کے ساتھ ڈیل کی بات کرنا ناانصافی ہے

ملکی دفاع کیلئے کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھیںگے

دفاعی آلات اور سازو سامان کی تیاری میں خود انحصاری ملک کی اہم ضرورت ہے

وزیراعظم کا اسلام آبادمیں ایئر یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت

اسلام آباد۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ عدلیہ پر فخر کرنا چاہیے جنہوں نے مسئلے کو حل کر دیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات آئین کے تحت مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔عدلیہ کے ساتھ ڈیل کی بات کرنا ناانصافی ہے۔ ملکی دفاع کیلئے کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھیںگے ۔ دفاعی آلات اور سازو سامان کی تیاری میں خود انحصاری ملک کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اےئر یونیورسٹی اسلام آباد کے کانووکیشن سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کانووکیشن میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈل پہنائے اور اسناد دیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعیشت میں تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس حوالے سے ہمیںموثر منصوبہ بندی کرنا ہوگا حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں وزیراعظم نے کہاکہ جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ دنیا کے جس بھی حصے میں جائیں اپنی خدمات کے ذریعے ملک کا نام شروع کریں اور ایک ذمہ دار شہری بن کر مفید انسان ثابت ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں تعلیم کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا حکومت شرح خواندگی میں اضافے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ پڑھا لکھا شخص ہی معاشرے کیلئے ذمہ داراور فعال شہری ثابت ہو سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔ جامعات ، جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں۔ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات سے اس بات کی توقع ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم کردار ، ملکی کلچر ،روایات ، معاشرتی اقدار کو فروغ دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دفاعی آلات اور سازو سامان کی تیاری میں خودانحصاری ملک کی اہم ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایئر یونیورسٹی کو 70ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے چارجز میں کمی کیلئے سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے گی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ تھی اتفاق رائے سے مسئلے کو حل کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کو عدلیہ پر فخر ہونا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں کہ حکومت نے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ آپ سوئے ہوئے تھے ہم نے گزشتہ روز اس بارے میں اجلاس کیا تھا سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے اس مسئلے کو حل کریں

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو