لمند۔افغانستان میں تعینات امریکی میرینز نے مرجا کے علاقے میں طالبان ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا جبکہ تربیت گاہ سے عسکریت پسندوں کی تصاویر ، تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ۔ مرجا کے علاقے میں جہاں امریکی میرینز نے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا حالیہ دنوں میں مرجا میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی میں تیزی آئی ہے ۔ میرینز کے پہنچتے ہی ہیڈ کوارٹرز سے عسکریت پسند اسلحہ سمیت فرار ہو گئے ۔ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ساتھی حملے میں ہلاک ہو گیا تاہم ان کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں ہو سکی ۔ مرجا میں نیٹو اور افغان سپاہیوں کو اہم مقامات پر سخت مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور علاقہ پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے ایک اور ماہ درکار ہو سکتا ہے ۔ نیٹو کے ایک کمانڈر نے یہ بات بتائی۔ پینٹاگون نے کارروائی کی رفتار کے تعلق سے محتاط امید ظاہر کی ہے کہ تاہم انہوں نے کہا کہ یہاں طالبان لڑکر جان دینے کے لیے تیار ہیں ۔ گزشتہ روز دو امریکی ہیلی کاپٹرز نے صبح کی اولین ساعتوں سے قبل طالبان کے زیر کنٹرول علاقہ مرجا میں ایلائٹ میرین کی ٹیموں کو اتارا تھا امریکی میرینز کی تازہ کمک طالبان کی شدید مزاحمت ساتویں دن میں داخل ہونے کے بعد پہنچی ہے ۔ نیٹو نے ایک بیان میں بتایا کہ طالبان کے خلاف جاری اپریشن کے دوران ایک دن میں چھ نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں نیٹو نے بتایا کہ پالیسی کی وجہ سے رات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ہے ۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment