انقرہ ۔ترکی کی ایک عدالت نے ملک حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 7 فوجی کمانڈروں کو جیل بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں فضائیہ اوربحریہ کے ریٹائرڑ کمانڈروں سمیت 50 عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق کورٹ میں پیشی کے بعد بحریہ کے دوحاضرسروس اعلیٰ عہدیداروں ، دو ریٹائرڈ عہدیداروں، ایک ریٹائرڑ جنرل اور دو ریٹائرڈ کرنلوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔ جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعلی فوجی قیادت کی گرفتاریوں کے بعد فوج کی اعلی قیادت کاہنگامی اجلاس ہوا جس میں پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق سول عدالت میں پیشی پر 13 حاضر سروس اور ریٹائر آفیسروں سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں سے 6 کو رہا کر دیا گیا جبکہ 7 کو حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کے الزامات میں جیل بھیج دیاگیا۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment