پیپلز پارٹی باز نہ آئی تو وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماریگی ، نائب امیر جماعت اسلامی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بدنام کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی اور اگر پیپلز پارٹی بازنہ آئی تو وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا چلائے گی ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے چیف جسٹس کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے تویہ سیاست اورجمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہوگا اورپیپلزپارٹی اس طرح کے اقدامات کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے بارے میں فوجی آمر نے بھی بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن اسے اس میں ناکامی رہی اور اب بھی چیف جسٹس کو بدنام کرنے کی سازشیں کامیاب نہیںہوں گی لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی پر سودے بازی نہ کریں اور عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment