خیر پور‘ مکان میں دھماکا ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

خیر پور ‘ خیرپور میں ٹھری میر واہ کے علاقے انڈیاری میں مکان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت15 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈکوطلب کرلیا گیا ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے۔ بارود ی مواد کی جانچ پڑتال کیلئے سکھر سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ڈی پی او خیر پور پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مکان میں دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے شخص کے دونوں بازو اڑ گئے ہیں۔

Share

Leave a Reply