برطانوی فوج اخلاقی ونفسیاتی بحران کا شکار ہوگئی‘ برطانوی فوجی سربراہ ڈیوڈرچرڈ

لندن ‘ برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے،افغان جنگ مشن ثبوتاژ ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی دفاعی بورڈ کیلئے خفیہ یادداشت میں جنرل رچرڈ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی اور معاشی بدحالی کے باعث فوج اخلاقی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ فوجی اور ان کے خاندان اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔ ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی بحران افغان جنگ ثبوتاژکر دے گا۔ یادداشت میں برطانوی وزراء اور فوجی سربراہان کے مابین دفاعی بجٹ پر کھچاؤ اور تلخی کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان سے لوٹنے والے فوجیوں کو درپیش مشکلات سے پیشگی نمٹنے پر زور دیا ہے۔

Share

1 Comment to "برطانوی فوج اخلاقی ونفسیاتی بحران کا شکار ہوگئی‘ برطانوی فوجی سربراہ ڈیوڈرچرڈ"

  1. شاہد مسعود احمد's Gravatar شاہد مسعود احمد
    March 1, 2010 - 1:15 am | Permalink

    ظالم ذہنی مریض ہی ہوتے ہیں وہ ظلم کرکے دوسروں کا جینا حرام کردیتے ہیں پنجابی میں کہتے ہیں کہ:-
    جینے کسے نو اجاڑیا او نئ او وسیا
    یعنی جس نے کسی کو برباد کیا وہ آباد نہیں ہوا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔برطانیہ والے پنجابی نہیں‌جانتے عراق والے افغانستان والے انگریزی نہیں جانتے لیکن ظلم تو پہچانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ان کو محفوظ رکھ اور بددعا کرتے ہیں کہ ظالموں کا منہ توڑ دے اب کوئی پاگل ہو جائے تو اس کا علاج کرتے رہو وہ سب بد دعاوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ظلم بند کردو بددعاوں کو بند نہ کرو یہ تو ردعمل ہیں جو جاری رہیں گئی۔

Leave a Reply