ایوان بالا میں حکومتی یقین دہانیوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ

قائمہ کمیٹی میں کل 5 وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو طلب کیا گیا
اسلام آباد ‘ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے مختلف عوامی ایشو ز کے حوالے سے ایوان بالا میں کرائی گئی حکومتی یقین دہانیوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر پانچ اہم وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو ( منگل کو ) کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے ۔ سینٹ کے مختلف اجلاسوں میں سیکٹر آئی سولہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں ‘ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے افسران کی ترقیوں ‘ جنوری 2010 ء میں گومل زام ڈیم کی تکمیل ‘ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بارے میں متعدد وزراء کی جانب سے یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں ۔ عملدرآمد نہ ہونے پر کل کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ان ایشوز کو ایوان میں اٹھانے والے محرکین کو بھی بلایا گیا ہے

Share

Leave a Reply