٭۔ ۔ ۔ بہت سارے لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ حکومت دو سالو ںمیں بہت کچھ کر سکتی تھی مگر کچھ نہیں کیا
٭۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری پر افسوس ہے کہ انہوں نے آئین اور قانون توڑنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا
٭۔ ۔ ۔ جو پارٹی کا وفادارنہ ہو وہ ملک اور قوم کا بھی وفا داری نہیں ہو سکتا۔نواز شریف کا حلقہ این اے 123 میں کارکنوں سے خطاب
لاہور‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ حکومت دو سالو ںمیں بہت کچھ کر سکتی تھی مگر کچھ نہیں کیا ۔ صدر آصف علی زرداری پر افسوس ہے کہ انہوں نے آئین اور قانون توڑنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ جو پارٹی کا وفادارنہ ہو وہ ملک اور قوم کا بھی وفا داری نہیں ہو سکتا ۔ این اے 55 میں وفاجیتی اور بے وفائی ہار گئی ۔ جرنیلوں نے اپنے پیشہ، آئین اور قانون سے بے وفائی کرتے ہوئے منتخب حکومتوں کے تختہ الٹائے اور سیاستدانوں نے وزارتوں کے لالچ اور مفاد کی خاطر اپنے ضمیر بیچ دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز ملک کے انتخابی حلقہ میں کارکنوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے الیشن نے پاکستانی سیاست کو ایک نیا رخ دیا ہے اب لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے دو مرتبہ واپس بھیجنے والے کو اب خود ملک میں آنے کی جرات نہیں ہو رہی ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کے ساتھ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر دستخط کر کے اکٹھے مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کافیصلہ کیا اور یہ ایک خوبصورت آغاز تھا ۔ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ بڑے خلوص سے معاہدہ کیا لیکن افسوس انہوں نے چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کرنے سے گریز کیا ۔ مسلم لیگ کے قاود نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ایسی پالیسیااں بناوی گئیں کہ بیرون ممالک میں آنے والے پاکستانیوں نے واپس آکر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنی شروع کی لیکن بد قسمتی سے اس سسٹم کو جاری نہ رہنے دیا گیا ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دامن پر کرپشن اور کک بیکس کا کوئی دھبہ نہیں ہے ۔ آج ملک میں لوڈشیڈنگ، کرنسی ، اکانومی کا کیا حال ہے ۔ ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے خود یہاں آئے آج ہم مذاکرات کے لئے منتیں کر رہے ہیں ۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کئے ۔ امریکی صدر سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کے سربراہوں نے فون کر کے 5 ارب ڈالر دینے کی باتیں کیں ہم نے سب چیزوں کو ٹھکرا دیا ۔ آج ڈیڑھ ارب ڈالر کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہم پاکستان کو واپس اسی مقام پر لا سکتے ہیں ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اب قوم کے ساتھ ساتھ تماشا اور مذاق ختم ہونا چاہیے جو بھی آتا ہے اپنی جیبیں بھرتا ہے ۔ سوئس اکاؤنٹ ، جہازوں میں کمیشن ، زمینوں کی بندربانٹ کرپشن کے ذریعے کمایا گیا پیسہ واپس لایا جائے ۔ یہ عوام کا حق ہے ۔ انہں نے کہا کہ انقلاب کی ضرورت ہے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف آٹھ سالں میں ملک کا کیا سنوارا ہے ار موجودہ حکومت نے بھی دو سالوں میں کچھ نہیں ۔ حکومت کرپشن میں ملوث ہونے کی بجائے اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرے ۔ کرپشن ، جمہوریت کو بدنام کر رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ جمہوریت کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی ۔ ووٹ سے حکومت قائم اور اس سے ختم ہو ۔ کسی فرد واحد کو اس کا اختیار نہیں ہونا چاہیے ۔ آمر پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کر سکتا ۔ ایسے فیصلوں سے ملک و لخت اور صوبوں کے درمیان نفرت میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کچھ بھی ہو آمریت کو کبھی قبول نہ کریں اور اس کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کریں ۔ میاں نواز شریف نے کہا کے کرپٹ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ انہں نے کہا کہ ٹی وی پر آکر بڑھکیں مارنے والو کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔ جلسہ سے پرویز ملک ، صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔



1 response so far ↓
1 شاہد مسعود احمد // Mar 1, 2010 at 1:37 pm
کیسے کہہ دوں کہ پاکستان توڑ دیا اُس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
کیا جرنیل کیا سیاست دان اور کیا جاگیر دار کون کس کا کچھ بگاڑ سکا ہے جو کوئی اُمید رکھییں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ جناب یہ پاکستان ھے یہاں ککھ کی چوری جرم ہے اور لکھ کی چوری کمال ہے اسیے ہی کمال والے ھمارے لیڈر ہیں رہبر ہیں سرپرست ہیں ھم پر مسلط ہیں کون ان کو لگام ڈال سکا ہے جو ائیندہ ڈال سکے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟بھول جا بھول جا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی اوقات یاد رکھ یاد رکھ
Leave a Comment