اسلام آباد۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نسیم بیگ کو مشیر خزانہ تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے نسیم بیگ عارف حبیب انوسٹمنٹ کے سر براہ ہیں اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں میں 35 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نسیم بیگ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ دو ر وز میں جاری کر دیا جائے گا۔1947 میں پیدا ہو نے والے نسیم بیگ سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کے سمدھی ہیں ۔انہوں نے 1970 میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹر ڈ اکاؤنٹنٹس سے ایف سی اے کی ڈگری حاصل کی وہ کئی اداروں میں ذمہ دار عہدوں پر کام کر چکے ہیں وہ 2003 میں سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کی والنٹری پینش سکیم سے متعلق ٹاسک فورس کا حصہ بھی رہے ۔نسیم بیگ وزیر اعظم کے اکنامک ایڈوائزر کونسل کے ممبر بھی ہیں۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment