Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو لوٹ لیا گیا، بچہ اغوا

March 4th, 2010 by Editor · No Comments;  

جہلم۔جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا ہے جبکہ ڈاکوجاتے ہوئے6 سال بچہ بھی اغوا کرکے لے گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ رات جہلم کے علاقہ جاداں میں اس وقت پیش آئی جب لٹنے والاخاندان برطانیہ واپس جانے کے لیے گھرسے روانہ ہورہا تھا۔چار مسلح ڈاکؤوں نے تمام افرادکو کمرے میں بند کرکے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کرفرارہوگئے جبکہ جاتے ہوئے چھ سالہ بچے کوبھی ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکوتقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کاسامان لوٹ کرلے گئے ہیں۔ڈی ایس پی طاہر بشیرنے بتایا ہے کہ تھانہ صدر کی پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے اورجائے وقوع سے فنگرپرنٹ اور دیگر شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو