ترکی نے واشنگٹن سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے طلب کر لیا
واشنگٹن ‘انقرہ ۔ امریکی کانگریس کی کمیٹی نے جنگ عظیم اول میں ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل کونسل کشی قرار دے دیا ہے ۔ ترکی نے واشنگٹن سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے ۔ امریکی کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے 22 کے مقابلے میں 23 ووٹوں کی برتری سے اس قرار داد کی منظوری دی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی پالیسی اس بات کی عکاسی ہے کہ آرمینیائی باشندوں کا قتل نسل کشی تھا ۔ امریکی کانگریس کے اس اقدام پر ترکی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور وزیر اعظم نجب طیب اردگان نے واشنگٹن میں تعینات ترک سفیر کو وطن واپس بلوا لیا ہے



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment