Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

وزیراعلی کاکرپشن کے خاتمے کیلئے ’’جھنگ ماڈل ‘‘پر عملدرآمد کی ہدایت ۔شہبازشریف

March 6th, 2010 by Editor · No Comments;  

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں منعقدہ کمشنرز کانفرنس میں صوبہ بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سابق ڈی سی او جھنگ زبیر خورشید بھٹی کا وضع کردہ ’’جھنگ ماڈل‘‘ نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ڈی سی او نے ایک ایسا نظام وضع کیا تھاجس میں ضلع میں تمام جائیدادوں کے انتقال‘ رجسٹریوں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلات کے ساتھ ساتھ متعلقہ شہریوں کے فون نمبرز بھی درج ہوتے تھے اور ڈی سی او خود ان نمبروں پر فون کر کے شہریوں سے دریافت کرتے تھے کہ متعلقہ سٹاف نے ان سے جائیداد کے انتقال اوررجسٹری کے لئے رشوت تو طلب نہیں کی ۔اس سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوا بلکہ کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملی ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو