وزیرداخلہ کی برطانوی بچے کے اغواء کے سلسلہ میں انٹرپول کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ
رحمن ملک نے مغوی بچے کے اغوا کاروں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کے بارے گفتگو کی
اغواء کار بچہ چھوڑ دیں معاف کردوں گی ، بچے کی والدہ کی اپیل
اسلام آباد + جہلم ‘ وزیر داخلہ رحمن ملک نے جہلم میں اغوا کیے گئے برطانوی نژاد بچے کے اغوا کے سلسلے میں انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونلڈروبیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے رونلڈ روبیل سے مغوی بچے ساحل نقاش کے اغواء کاروں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کے معاملے پر گفتگو کی ۔جہلم سے اغوا کیا جانے والا 5 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچہ بازیاب نہیں کرایا جا سکا ۔ مغوی بچے کی والدہ نے کہا ہے کہ بچے کو چھوڑد یا جائے تو وہ اغوا کاروں کو معاف کردیں گی ۔ پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ اب تک 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بچے کے والد نقاش سعید نے پولیس کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ مغوی بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کو رہا کردیا جائے تو وہ اغوا کاروںکو معاف کردیں گی ۔ برطانوی شہریت کے حامل ساحل نقاش کو جمعرات کی صبح 4 ڈاکو اہل خانہ کو لوٹنے کے بعد اغوا کرکے لے گئے تھے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مغوی ساحل نقاش کی بازیابی کی کوششوں میں ایف آئی اے بھی میدان میں آگئی ہے



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment