Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

صدر مملکت آصف علی زر داری نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کا حکم دے دیا

March 9th, 2010 by Editor · No Comments;  

اسلام آباد۔صدر مملکت آصف علی زر داری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف جسٹسز ہائی کورٹس اور دیگر ججز کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے صدر زر داری نے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت اضافہ کیا ہے اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ ایک لاکھ تین ہزار 8 سو 75 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 59 ہزار 838کر دی گئی ہے جبکہ تمام ججز کے جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے اب چیف جسٹس کا جوڈیشل الاؤنس 81 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار 813 روپے تھی جسے بڑھا کر دو لاکھ 45 ہزار 457 روپے کر دیا گیا ہے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر دو لاکھ 40 ہزار825روپے کر دیا گیا جبکہ ان کا جوڈیشل الاؤنس 70 ہزار سے 91 ہزار کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ججز کی تنخواہوں کی ثمری وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر زر داری کو سفارش کے ساتھ بھجوائی تھی جس میں صدارتی آرڈر 1,2,3 میں ترمیم کی سفارش کی گئی تھی جس کی صدر زر داری نے منگل کو منظوری دے دی۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو