Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

۔73ء کا آئین مکمل اصل حالت میں بحال نہیں ہوسکتا،اعتزازاحسن

March 10th, 2010 by awais · No Comments;  

ججز تقرری کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں، تبدیلی ضروری ہے
اسلام آباد ‘ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججز تقرری کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں ہے جبکہ 1973ء کا آئین بھی مکمل طور پر اصل حالت میں بحال نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ بلڈنگ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ججز تقرری کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری خود نہیں کرے گا۔ اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سیاسی تقرریاں کی جائیں گی۔ سیاسی وابستگی کسی جج کیلئے نااہلیت نہیں ہے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمنٹ کو دیگر شعبوں میں بھی موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 31 جولائی2007ء کا فیصلہ تاریخ ساز ہے، جس نے آمریت کے راستے میں گہری کھائی بنادی ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو