Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

بھارت میں ایک اور پاکستانی قیدی تشدد سے جاں بحق

March 10th, 2010 by awais · No Comments;  

پاکستان نے بھارت سے محمد نذیر کی ہلاکت کے اسباب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی
نئی دلی ‘ بھارت میں قید ایک اور پاکستانی شہری تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق چشتیاں کا رہائشی محمد نذیر دو ہزار نو میں بھارت میں گرفتار ہوا تھا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے پاکستانی شہری کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس میں ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی گئی جس پر پاکستان نے بھارت سے محمد نذیر کی ہلاکت کے اسباب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سزا مکمل کرنے والے سولہ پاکستانیوں کی رہائی اور انہیں فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو