Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے ردعمل میں 3 ہزار خودکش حملہ آور تیار کر لئے ہیں ‘ طالبان کی دھمکی

March 10th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ طالبان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے ردعمل میں 3 ہزار خودکش حملہ آور تیار کر لئے گئے ہیں ۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان اعظم طارق نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری امریکی ڈرون حملوں کے ردعمل میں احتجاجاً 3 ہزار خودکش حملہ آور تیار کئے ہیں ۔ طالبان کی دھمکی اس وقت سامنے آئی جب طالبان کے رہنماؤں نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی اور اس حملے میں سی آئی اے کے 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم طالبان کے ترجمان طارق اعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طالبان اپنی مہم کو جاری رکھے گی جس میں سرکاری عمارات ‘ دفاتر اور دیگر سرکاری حساس جگہوں کو نشانہ بنائے جائیں گے ۔ ان اداروں پر حملوں کے لئے 3 ہزار خودکش حملہ آور تیار کر لئے گئے ہیں

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو