آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی ‘پی سی بی نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے
یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی ، دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی گئی
رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی‘ 20 ، 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا
شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر 30 ، 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا
اسلام آباد ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ نے رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی لگا دی ہے کہ وہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ اس کے علاوہ ان پر بیس بیس لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔ شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر تیس تیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کے باعث ان دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا کر ان کے لئے قومی کرکٹ کھیلنے کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے ۔ ان کھلاڑیوں کی سرزش کے لئے 6 رکنی کمیٹی نے سفارشات پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو پیش کی تھیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے ان سفارشات کو لاگو کر دیا ہے ۔ عمر اکمل پر بھی 20 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ یہ کھلاڑی بال ٹمپرنگ اور پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی ان کھلاڑیوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے کوئی غلط حرکت کی تو ان پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے



1 response so far ↓
1 شاہد مسعود احمد // May 22, 2010 at 2:41 pm
کاش کوئی مائی کا لال سیاست دانوں وڈیروں جاگیرداروں سرمایہ داروں وطن دشمنوں پر بھی تا حیات پابندی لگا دیتا خس کم جہاں پاک ہوجاتا مگر ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ ھم ابھی مزید تجربات کرنا چاہتے ہیں کہ معمولی چوری پر گردن کاٹ دی جائے اور سرعام قتل پر بہادری کا انعام دیا جاتے پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ:.
وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن بدلئے ہیں فقط وزیروں کے
وہی اہل وفا کی صورت حال
وارے نیارے ہیں بے ضمیروں کے
شازشیں ہیں وہی خلاف عوام
مشورے ھیں وھی مشیروںکے
Leave a Comment