Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ملک میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ حمزہ شہباز شریف

March 15th, 2010 by Editor · No Comments;  

پنجاب نہیں پاکستان کی بات کرتے ہیں‘ این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے اورپنجاب کی قربانی اس کی غماض ہے

شہباز شریف کے بیان بارے بازگشت پر (ن) لیگ کے رہنما کا جواب

اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں پیر کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے اس بیان کہ طالبان پنجاب میں کارروائی نہ کرے کے حوالے سے باز گشت سنائی دی۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن امیر مقام اور پیپلز پارٹی کے رکن اخوانزادہ چٹان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ ہم پوری قوم کے حقوق کی بات کرتے ہیں ابھی حال ہی میں سرحد میں پنجاب نے متاثرین کو اشیاء خوردنوش اس وقت تک پہنچائیں جب تک وہ اپنے گھر وں کو چلے نہیں گئے ۔ متاثرین کے لیے پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔ ہم پنجاب نہیں پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے اور پنجاب کی قربانی اس کی غماض ہے ۔ ہم عدلیہ کی آزادی کی تحریک قوم کے لیے چلائی تھی۔ یہ ملک وقوم آئین کی جیت تھی۔لاہور، سوات دھماکے پرویز مشرف کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں۔ سابق فوجی آمر نے ملکی وقار کو داؤ پر لگا دیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم صرف پنجاب کی بات نہیں کرتے ہیں۔ ضمنی انتحابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ میاں نواز شریف کو17 کروڑ عوام کی تائید حاصل ہے ۔ دو سال گزر گئے ہیں۔ سترہویں ترمیم موجود ہے۔58 ٹو بی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کو ڈسا ہے ۔ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ سسٹم کو بچانا ہے تو سترہویں ترمیم کا خاتمہ نا گزیر ہے ۔ یہ پنجاب نہیں پاکستان کی بات ہے ۔ سترہویں ترمیم کے خاتمے سے خود پیپلز پارٹی کی حکومت مضبوط ہو گی۔ قبل ازیں امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان پر افسوس ہوا ہے ۔ صوبہ سرحد حالت جنگ میں ہے ۔ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی جائے ۔ اخونزادہ چٹان نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان سے صوبہ سرحد ، بلوچستان اور قبائلی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ شہباز شریف اپنے بیان پر قوم سے معذرت کریں کل کو اگر پنجاب کو صوبہ سرحد جیسے حالات کا سامنا ہوا تو ہم اس کی مدد کریں گے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com