Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

دہشت گردی میں ہندوؤں کا پیسہ ‘ قومی اسمبلی سے ہندو اراکین کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے بیان پر ایوان سے واک آؤٹ

March 16th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد‘ قومی اسمبلی میں منگل کو ہندو ارکان کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے ہندوؤں کے حوالے سے بیان کے خلاف واک آؤٹ کر گئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی اور سندھ سے پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ ایوان میں نکتہ اعتراض پر رمیش لال نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بیان دیاہے کہ ملک میںد ہشت گردی کے لیے ہندوؤں کا پیسہ استعمال ہو رہاہے ہم محب وطن ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پاکستا ن کے 30 لاکھ ہندوؤں کی دل آزاری کی ہے ۔ چیف جسٹس آٰف پاکستان اس بیان کا نوٹس لیں۔ ایوان سے ہندو ارکان احتجاجا واک آؤٹ کر گئے وزیر محنت سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا خیال ہندوستان ہو گا۔ پاکستان کے ہندؤوں کے بارے میں ان کا یہ بیان نہیں ہو گا۔ ان کا بیان بھارتی ہندوؤں کے بارے میں ہو گاانہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مساوی حقوق ہیں ۔ یہ محب وطن ہیں انہوں نے کہا کہ یقینا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا وضاحتی بیان آجائے گا واک آؤٹ کرنے والے ارکان ایوان میں حکومتی چیف کے بیان پر واپس آگئے ۔ پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کے رکن رشید اکبر نوانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ججز کو میڈیا میں بیانات نہیں دینے چاہئیں احتیاط سے کام لیا جائے ۔ نکتہ اعتراض پر عثمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ججز کے بارے میں قانون موجود ہے کہ وہ عوامی مقامات پر بیانات نہیں د ے سکتے ۔ ججز کو میڈیا میں بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔ صدر نشین ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ عدلیہ کے بارے میں احتیاط سے بات کی جائے ۔ اس حوالے سے رولز کی پابندی کی جائے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com