Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

گرمیوں کی آمد ‘ شہروں میں 10 جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

March 16th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی(پیپکو)نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ڈھائی ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا۔ دونوں ڈیموں سے صرف پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔تربیلا ڈیم میں 8پاور پلانٹس پانی کی کمی کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول ایک ہزار تین سو اٹہتر فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈید لیول 1040 فٹ پر برقرار ہے۔ تربیلا میں پانی کی آمد 21ہزار 6 سو کیوسک اور اخراج بھی 21 ہزار6 سو کیوسک ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 22 ہزار 87 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 349 کیوسک ہے تاہم گزشتہ روز کی نسبت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں 2 سو کیوسک اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں 1339 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔بجلی کے شارٹ فال بڑھنے کے باعث شہروں میں8 سے 10 جبکہ دیہات میں12 سے 14 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین اور صنعتی طبقہ متاثر ہورہا ہے۔ میٹرک کے امتحانات بھی جاری ہیں۔ لوڈشیڈنگ سے طلباکو بھی مشکلات کا سامنا ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com