نامعلوم افراد نے چار منی بسوں کو نذر آتش کردیا
کراچی۔کراچی میں رینجرزنے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 71 ا افراد گرفتارکرلئے، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں کارروائی کے دوران 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔مشتبہ افراد سے پانچ رائفلز،سات ریپیٹرز،چونتیس پستول اور سینکڑوں راؤنڈرز برآمد کرلئے گئے۔ ادھرکراچی میں نامعلوم افراد نے چار منی بسوں کو آگ لگادی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چار کارکنوں کی ہلاکت کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے جس میں شاہ فیصل، لانڈھی، لائنز ایریا اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں۔نامعلوم افراد نے ریڈیوں پاکستان، شاہ فیصل ناتھا خان گوٹھ، کالاپل اور ملیر قائد آباد پل کے قریب منی بسیں نذر آتش کردیں۔فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کے نماز جنازہ آج شیر پاؤ کالونی لانڈھی میں ادا کی جائے گی۔


