قوم سے جھوٹ بولتے رہے آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہیں اترے وزارت سے مستعفی ہوں اور اسمبلی رکنیت ختم کی جائے ۔ درخواست گزار
لاہور۔وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی وزارت اور رکنیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں ڈاکٹر فاروق حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور وعدے پورے نہیں کئے وہ آئین کی دفعہ 62 ، 63 پر پورا نہیں اترے اس لئے وہ اپنی ومارت سے استعفے دیں اور ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے ۔ راجہ پرویز مشرف کے خلاف اس درخواست کی سماعت کیلئے منظور یا مسترد کئے جانے کا فیصلہ کل ہائی کورٹ کرے گی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے بار بار بیان دیئے کہ 31 دسمبر 2009 ء تک ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پاک کر دیا جائے گا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے ۔