Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries from May 31st, 2010

لاہور ‘ جناح ہسپتال میں دہشت گردوں کا حملہ ‘ 12 افراد جاں بحق

May 31st, 2010 · No Comments · بریکنگ نیوز, پاکستان

لاہور ‘ جناح ہسپتال کی امیرجنسی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیاہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔دہشت گردوں نے جناح ہسپتال کی چھت پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ پولیس نے چاروں طرف سے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جناح ہسپتال کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ہسپتال کے عملے سمیت کچھ مریضوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ جنناح ہسپتال کے اندر سے شدید فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

۔۔۔۔ اپ ڈیٹ ۔۔۔۔
آخری اطلاعات آنے تک جناح ہسپتال کی عمارت کو کلیر کروا لیا گیا ہے جبکہ دو حملہ آور دہشت گرد فرار ہو ہوگئے ہیں۔

Tags: ··

پاکستان کے مجموعی قرضوں میں پچھلے ایک سال کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان کے مجموعی قرضوں میں پچھلے ایک سال کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پاکستان کے رواں سال 30 مئی تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 8922 ارب روپے ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کو موصول دستاویز کے مطابق حکومت کو آئندہ مالی سال میں قرضوں پر سود کی مد میں 8 ارب 50 کروڑ ڈالر اور کرنے ہوں گے اور 2010ء سے2015ء تک ہر سال قرضوں کی مد میں 10 ارب ڈالر ادائیگی کرنی ہو گی ۔پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ آئی ایم ایف سے گزشتہ ایک سال میں لیے گئے 7ارب 27 کروڑ ڈالر کی وجہ سے ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملکی معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لینے ہوں گے

Tags:

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔حکومتی وکیل ڈاکٹر عبدالباسط

May 31st, 2010 · 1 Comment · پاکستان

عدالت نے جو کیا وہ عدالت کی اپنی توہین اور مس کنڈکٹ ہے
وفاق کے وکیل کی نوٹس جاری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ‘ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں میں وفاق کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت نے جو کیا وہ عدالت کی اپنی توہین اور مس کنڈکٹ ہے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے عدالت کی طرف سے شو کاز نوٹس جاری ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ جو بیان سلمان فاروقی نے دیا وہ درست اور قومی مفاد میں دیا ڈاکٹر عبدالباسط نے کہاکہ پیر کو ہونے والی عدالتی کارروائی کے شروع میں ہی ثابت ہو گیا کہ صرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کیس پر سوالات کئے اور کسی جج نے کوئی سوال نہیں پوچھا انہوںنے کہاکہ سلمان فاروقی نے بیان ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان کسی قسم کی خلیج کا تاثر کم کرنے کیلئے دیا انہوں نے کہاکہ ایوان صدر یا وزیراعظم ہاؤس مقدمے کی پیروی نہیں کر رہے بلکہ وفاق مقدمے کی پیروی کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ وفاق سے کون ان کو ہدایات دے رہا ہے نام بتانے بارے ایسی غلطی وہ دوبارہ نہیں کریں گے جیسے کہ پیر کو صبح عدالت عظمیٰ میں کارروائی کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں ایوان صدر کو وزیراعظم سے لڑانے اور خلیج کو وسیع کرنے کی سازش معلو م ہوتی ہے جو کہ سیاسی حربہ ہے انہوں نے الزام لگایا کہ پیر کو مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے یہی سیاسی حربہ استعمال کیا جو عام طور پر ہورہا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ مقدمے کی تیاری اور مجھے ہدایات ایوان صدر سے مل رہی ہیں اور وفاق کے دوسرے ادارے اس میں شامل نہیں ہیں یہ تاثر غلط ہے اور اگر یہ تاثر زائل نہ ہوا تو یہ عوامی مفاد کے بہت خلاف ہے انہوں نے کہاکہ وہ ببانگ دہل کہتے ہیں کہ اس میں صدر زرداری کے یا ایوان صدر کا کوئی کردار نہیں ہیے وہ نہ مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں اورنہ ہی انہوں نے وکیل نامزد کیا ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا بھی اس میں کردار ادا کر رہاہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم کے درمیان خلیج پیدا ہو گئی ہے اور ایوان صدر ہی مقدمے کی پیروی کر رہا ہے یہ تاثر غلط ہے انہوں نے کہاکہ میں نے چیف جسٹس سے کہاکہ آپ نے مجھے نوٹس تو جاری کر دیا ہے اور مجھے کہاہے کہ کیوں نہ غلط بیانی پر آپ کا لائیسنس کینسل کر دیا جائے میں نے ان سے کہاکہ دیکھیں آپ نے آج وہ حرکت کی ہے جس کے لئے مجھے ریفرنس دینے کا بھی حق حاصل ہے یہ بات کہ ایوان صدر سے یہ سب کچھ ہو رہاہے اور وزیراعظم وفاق کا کام نہیں کر رہا ہے یہ عدالتی مس کنڈکٹ ہے میں اپنا حق محفوظ رکھتا ہوں اورمجھ پر فرض ہے کہ میں صدر کو آگاہ کروں کہ معاملہ کیسے ہوا انہوں نے کہاکہ مجھے مقدمہ کی پیروی سے علیحدہ کرنے میں یہ بات درپیش ہے کہ کوئی موثر وکیل اس کیس میں پیش نہ ہو انہوں نے کہاکہ جو پیر کو عدالت نے کیا وہ عدالت کی اپنی توہین ہے اور مس کنڈکٹ ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر سوالات کر کے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ مقدمہ کو ایوان صدر لڑ رہا ہے۔

Tags: ·

اسرائیل امریکی سرپرستی میں کھلے عام دہشت گردی کررہا ہے۔ ۔ ۔ عمران خان

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں کھلے عام دہشت گردی کررہا ہے۔اسرائیل نے امریکی صدر کے مسلمانوں کے ساتھ دوستی بارے ایک ہفتہ قبل کیے گئے اعلان کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔اسرائیل کی کھلی جارحیت پر امریکہ کی خاموشی نے اسے دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ مصلحتوں کو چھوڑ کر اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے۔حکومت پاکستان معروف اینکر طلعت حسین اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے بھرپور اقدامات کرے۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے کر جانے والے بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ملک کے معروف اینکرطلعت حسین اور ان کے ساتھیوں نے انسانیت کی خاطر یہ پرخطر سفر اختیار کر کے بہادری کا ثبوت دیا ہے۔حکومت پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ طلعت حسین اور ان کے ساتھیوں کی واپسی کے لئے بھرپوراقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں کھلے عام جارحیت کررہا ہے ۔امریکی صدر اوبامہ نے پچھلے ہفتے ہی مسلمانوں کے ساتھ دوستی کے جواعلانات کئے تھے اسرائیل نے ان کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔اب اوبامہ کے لئے یہ واقعہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔امریکہ جس نے ساری دنیا میں دہشت گردی کے نام پر من مانی کاروائیاں کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے اسرائیل کی کھلی جارحیت پر اس کی خاموشی نے اسے دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عالم اسلام کو مصلحتیں چھوڑ کر آپس میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس اتحاد کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے ۔

Tags: ··

امدادی جہاز پر اسرائیلی قاتلانہ حملہ اور قتل عام بربریت کی بدترین مثال ہے۔ ۔ ۔ نوازشریف

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف نے فلسطینیوں کیلئے ترک امدادی جہاز پر اسرائیلی قاتلے حملے کو معصوم انسانوں کے بہیمانہ قتل عام اوربربریت کی بدترین مثال قرار دیاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر سے جاری کئے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی تمام ہمدردیاں مظلوم فلسطینوں اورشہداء اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے آج ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طلعت حسین اور پروڈوسر رضاآغاکی دلیری، بہادری اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کے مظاہرے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن کے بارے میں حقیقی صورتحال معلوم کرکے قوم کو جلد از جلد آگاہ کریں۔انہوںنے برادر ملک ترکی کے صدر عبداللہ گلِ اوررجب طیب اردگان سے اس حادثے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے۔انہوں نے او آئی سی ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور کامن ویلتھ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں اس انسان کشی کے سانحے کا پوری قوت سے نوٹس لیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف موثر تادیبی کارروائی کریں۔نوازشریف نے امریکی صدر بارک اوبامہ سے اپیل کی کہ وہ اِس انسانی کشی اس سنگین مسئلے پر ذاتی توجہ دیں اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں۔محمد نوازشریف نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مذمتی بیان پر اکتفا کرنے کی بجائے اس حوالے سے سفارتی سطح پر پوری سرگرمی سے اپنا کردارا اداکرے

Tags: ··

فوجی فاؤنڈیشن میں پہلی جماعت کی کتاب میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مواد ‘ تمام کتابیں ضبط

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

فوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے پہلی جماعت کی کتاب میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے جانے والے مواد کی تمام کتابیں ضبط کر لی ہیں
اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل،جنرل (ر) طاہر محمود کی پریس کانفرنس
چکوال ‘ فوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے پہلی جماعت کی کتاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف چھاپے جانے والے مواد کی تمام کتابیں ضبط کر لی ہیں اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ، جنرل (ر) طاہر محمو دنے پیر کے روز یہاں ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ اس موقع پر پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن چکوال کیپٹن (ر) محمد زمرد بھی موجود تھے ۔ جنرل (ر) طاہر محمو دنے بتایا کہ اعلیٰ سطح کی انکوائری ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ مذکورہ کتاب کو نصاب سے ہی نکال دیا گیا ہے اور یہ کتابیں چھاپنے والے پبلشر کے خلاف بھی سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ فوجی فاؤنڈیشن کے ضلع چکوال میں اس وقت سات سکول کام کر رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام بھی موجود تھے ۔

Tags: ·

فیس بک بحال کرنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے ، قوم کو ہائی کورٹ سے ایسے فیصلے کی توقع نہ تھی۔پروفیسرعبدالرحمن

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

٭۔ ۔ ۔ ویب سائٹ بحال کرنے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں،عدالت اپنا یہ فیصلہ واپس لے۔حافظ شاہد امین
لاہور ‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی , ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ شاہد امین ،جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی رانامحمدنصراللہ خاں،ناظم لاہور امتیاز احمد مجاہد، مفتی حافظ عثمان مدنی، حافظ سعد رفیق،مولانا جہاں زیب قریشی و دیگر رہنماؤں نے فیس بک ویب سائٹس کو بحال کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بیرونی قوتوں کے آرڈر اور حکومتی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قوم کو ہائی کورٹ سے ایسے فیصلے کی توقع نہ تھی۔انہوں نے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فیس بک اور یوٹیوب ویب سائٹس پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو اور فرض عین ہے۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و رفعت پر ایک فیس بک ویب سائٹ تو کیا ساری ویب سائٹس ان کی جوتیوں پر قربان کردیں گے۔عزت مصطفی سے بڑھ کر کائنات میں کوئی چیز نہیں۔ ناموس رسالت پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیس بک ویب سائٹس بحال کرنے کے عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے

Tags: ··

سپریم کورٹ نے 18 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر حکومتی اعتراضات مستر د کردئیے

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر وفاقی وکیل ڈاکٹر عبدالباسط اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ کو وضاحت کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔
۔18 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 17 رکنی لارجر بینچ نے کی
سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ‘ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر حکومتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر وفاقی وکیل ڈاکٹر عبدالباسط اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ کو وضاحت کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔ 18 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 17 رکنی لارجر بینچ نے کی ۔ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو وفاق کی طرف سے ایڈووکیٹ ڈاکٹر عبدالباسط نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ کی تشکیل اور چیف جسٹس کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کیونکہ چیف جسٹس ججوں کی تقرری کے حوالے سے قائم کئے گئے کمیشن کے چےئرمین ہیں اس لیے وہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے جبکہ یہ بینچ سپریم کورٹ کے تمام ججوں پر مشتمل نہیں ہے کیونکہ جسٹس زاہد حسین بینچ میں موجود نہیں ہیں اس لیے یہ فل کورٹ بینچ نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ججوں کی تقرری کے پرانے نظام کی بحالی کی استدعا کی گئی ہے جس میں حتمی فیصلہ چیف جسٹس کا ہوتا ہے لہذا اسی نظام کی بحالی میں چیف جسٹس کا فائدہ ہوتا ہے اور عدالتی ضابطہ کار بھی یہی کہتا ہے کہ جہاں کسی کارروائی کے نتیجے میں کسی کا ٘ذاتی فائدہ ہو اس کارروائی میں اس کو شامل نہیں ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بینچ میں جسٹس زاہد حسین شامل نہیں جو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔ عدالت نے انہیں پی سی او کے تحت حلف لینے پر غیر فعال کیا ہوا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ ہے ۔ اس مقدمہ کی سماعت اوپن ہوگی ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے فائدہ تو تب ہو کہ جب میرا کوئی رشتہ دار جج بن رہا ہو میرا تو بیٹا بھی اس پیشے سے منسلک نہیں ہے ۔ عدالت نے ڈاکٹر عبد الباسط سے استفسار کیا کہ آپ کو بینچ پر اعتراض کر نے کا مشورہ کس نے دیا جس پر عبد الباسط نے کہا کہ وفاق نے مشورہ دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کس اتھارٹی کے تحت کس سے آپ نے ہدایات لی ہیں ۔ عبد الباسط نے جواب دیا کہ ایوان صدر کے کرتا دھرتا سے بات ہوتی ہے اور میں نے وفاق سے کنفرم کیا ہے کہ میں پروفیشنل وکیل ہوں میں نے پھر اسی عدالت میں آنا ہے ۔ اگر آپ نے فیصلے سے دستبردار ہونا ہے تو پھر میرے منہ پر کالک نہ لگائی جائے ۔ اس پر مجھے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کس اتھارٹی کے تحت کس شخصیت سے آپ کی بات ہوتی ہے تو انہوںنے کہا کہ صاف ظاہر ہے صدر وفاق کی علامت ہے۔ ان کی ایماء پر میں نے جواب داخل کر دیا ہے جس پر عدالت نے پوچھا کہ جس شخص سے آپ کی بات ہوئی ہے اس کا نام بتائیں ۔ عبد الباسط ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صدر کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی سے انکا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور سلمان فاروقی سے میںنے تصدیق کی کیونکہ مجھے علم تھا کہ سماعت کے دوران جسٹس خلیل الرحمان رمدے جیسے جج سے میرے سینگ پھنس سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ اس مقدمہ کو چلانا آئین کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ اس موقع پر درخواست گزار ندیم احمد ایڈووکیٹ کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر اعتراض لگا کر چیف جسٹس کے آفس کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے اور معاملہ کو سیکنڈ لائز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان پہلے بھی ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے عمل میں مداخلت کر چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام ججز کو مقدمہ کی سماعت کرنی چاہئے کیونکہ اگر یہ درخواستیں منظور یا مسترد ہوتی ہیں تو چیف جسٹس سمیت کسی جج کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ صرف چیف جسٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جس سے وفاق کا مقصد چیف جسٹس کے عہدے متنازعہ بنانا اور سکینڈ لائنر کرنا ہے ۔ عدالت وفاق کو سیکنڈ لائنر کرنے کی اجازت نہ دے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے رولز آف بزنس کہا ہیں تو اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں وہ رولز آف بزنس کے تحت نہیں آتے ۔ اس موقع پر جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں چلانا انتہائی حساس کام ہوتا ہے اور حکومتی کاموں میں جو بھی حکم ہوتا ہے وہ بلیک اینڈ وائٹ میں ہوتا ہے۔ اگر وزیر اعظم بھی کوئی زبانی حکم دیتا ہے تو پرنسپل سیکرٹری اس کو لکھ کر اس پر دستخط لیتا ہے ۔ آپ بنچ پر اعتراض کرتے ہیں اگر 18 ویں ترمیم چیلنج ہوتی ہے تو اس کو کہاں طے کر جائیں گے ۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے جب صدر سے اختیارات وزیر اعظم کو منتقل ہو رہے تھے تو اس وقت ان دونوں کو بھی پارلیمنٹ سے الگ ہو جانا چاہئے تھا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا سلمان فاروقی اب بنچ پر اعتراض لگائے گا جب عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں تو اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا کہ فل کورٹ کے حوالے سے وفاق کا اعتراض درست نہیں ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ کس کے کہنے پر معاملات الجھائے جا رہے ہیں اداروں پر کام کرنے کیوں نہیں دیا جا رہا ۔ آپ اس پر سٹینڈ لیں ۔ آپ سے پہلے بھی بہت سے اٹارنی جنرل آئے جنہوں نے سٹینڈ لیا اور آئین کی خاطر انہوں نے استعفے بھی دیئے ہیں آپ اپنا کردار ادا کریں اس کیس سے بڑا کیس ملکی تاریخ میں نہیں آیا ۔ جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ساڑھے گیارہ بجے اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا لیکن بارہ بجے کے قریب جب عدالت دوبارہ آئی تو رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو سلمان فاروقی کا پیغام جو انہوں نے ٹیلیفون پر رجسٹرار کو لکھوایا تھا پیش کیا ۔ سلمان فاروقی نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وفاق کے وکیل عبدالباسط کی طرف سے جو موقف عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس پر وہ وضاحت ایک گھنٹہ تک عدالت میں پیش کریں گے کیونکہ انہوں نے بنچ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔ یہ پیغام تمام ججوں کو باری باری پڑھوایا گیا جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ہم تو اعتراضات پر فیصلہ سنانے لگے تھے لیکن سلمان فاروقی کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ وفاق کے وکیل نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ہے اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ڈاکٹر عبدالباسط نے تسلیم کیا کہ انہوں نے پیشہ وارانہ غفلت کرتے ہوئے اپنے موکل کا نام عدالت میں لے لیا ۔ اس غلطی کو وہ قبول کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اب صدر کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کا بیان دیکھیں گے اور پھر فیصلہ دیں گے جس پر ایڈووکیٹ ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ فیصلہ دینے سے قبل ان کو ضرور سنا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ انہیں مکمل موقع فراہم کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے سترہ رکنی لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس جاوید اقبال،جسٹس میاں شاکر اللہ جان ، جسٹس تصدیق حسین جیلانی ، جسٹس ناصرالملک، جسٹس راجہ فیاض ، جسٹس محمد سائرعلی، جسٹس محمود اختر شاہد صدیقی، جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس رحمت حسین جعفری ، جسٹس طارق پرویز ، جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ، جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمن رمدے شامل ہیں۔ عدالت نے وفاقی وکیل ڈاکٹر عبدالسط اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود ا ے شیخ کو وضاحت کے لیے شوکا زنوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ کیوں نہ ڈاکٹر عبدا لباسط کا لائسنس منسوخ کردیا جائے اس بارے میں وہ (آج) منگل کو وضاحت پیش کریں ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے سلمان فاروقی کی طرف سے موصول ہونے والا بیان پڑھ کر عدالت میں سنایا جس میں سلمان فاروقی نے کہا تھا کہ انہوں نے ٹی وی پر عبدالباسط کے عدالت میں دئیے گئے بیان سنے حالانکہ میری ٹیلی فون پر بھی ڈاکٹر عبدالباسط سے بات نہیں ہوئی میں کراچی میں ہوں اور کئی دنوں سے دفتر نہیں گیا۔ حالانکہ ڈاکٹر عبدالباسط میرا نام اور عہدہ بھی نہیں جانتا ۔ جس کے بعد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے ندیم احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے 18 ویں ترمیم کے خلاف 16 فارلویشن تیار کی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا دنیا کے کسی بھی ملک میں ججوں کی تعیناتی کے عمل میں سیاسی کردار موجود نہیںہے جبکہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے بھی پارلیمنٹ کی 16 ترامیم ختم کی ہے ۔ ابھی سماعت جاری تھی کہ عدالت کا وقت ختم ہونے پر عدالت نے سماعت (آج) منگل تک کے لیے ملتوی کردی جبکہ عبدالباسط ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شوکاز نوٹس کے بارے میں جو آرڈر لکھوایا ہے اس میں انہوں نے یہ لکھا ہے کہ ڈاکٹر عبدالباسط نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان سے مس کنڈٹ ہوا ہے لیکن میں نے یہ تسلیم نہیں کیا ۔ لہذا یہ الفاظ فیصلے سے نکالے گئے ہیں ۔چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ آپ جو کچھ بھی کہنا ہے وہ اپنے تحریری بیان میں (آج ) منگل کو عدالت میں جمع کرائیے گا

Tags: ·

پنجاب کے تمام سکولوں میں کل (منگل) سے تعطیلات کا اعلان کر دیا

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

راولپنڈی ‘ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام اسکولوں میں یکم جون کل (منگل ) سے9ستمبر2010 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے تمام اسکول یکم جون سے9ستمبر2010 تک بند رہیں گے جبکہ صوبے بھرکے تمام کالجزمیں9جون سے9ستمبر2010 تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔اسکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول کا اطلاق تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

Tags: ·

اسرائیل نے امدادی قافلے پر حملہ امریکہ کی شہ پر کیا۔۔امیر جماعت اسلامی سید منور حسن

May 31st, 2010 · No Comments · پاکستان

مسلم ممالک ان دونوں سے تعلقات پر نظر ثانی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کریں
٭۔ ۔ ۔ حکومت پاکستانیوں سمیت قافلے میں شامل دیگر افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں کریں۔ سید منور حسن
لاہور ‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے غزہ کے محصورین کے لیے خوراک اور ادویات لے جانے والے ’فریڈم فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عالمی ضمیر کے لیے تازیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسا امریکی شہہ پر کیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کارروائی کامطالبہ کریںاور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اپنے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ 2007ء سے اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے اور علاقے میں خوراک و ادویات اور دوسرا امدادی سامان نہیں جانے دیا جارہا اور نہ غزہ کے شہریوں کو باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پندرہ لاکھ بے قصور فلسطینی محصورین کی کوئی حکومت مدد نہیں کررہی، اقوام متحدہ بھی امریکی دباؤ کی وجہ سے خاموش ہے، چالیس مختلف ممالک کے نمائندے جن میں صحافی اور بعض انصاف پسند یہودی بھی شامل ہیں، انسانی ہمدردی کے طور پر ترکی سے خوراک اور ادویات لے کر جارہے تھے جن پر اسرائیلی فوج نے دہشت گردانہ حملہ کرکے درجن سے زائد افراد کو قتل اور 60 کو زخمی کردیا ہے اور باقیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے، اور دہشت گردی کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی خاموشی سے ان کا دوہرا معیار ظاہر ہوتاہے۔سید منورحسن نے کہا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردہے جس نے نصف صدی سے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے اور اسے مکمل امریکی سرپرستی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی پوری انسانیت کے خلاف کارروائی ہے، پوری دنیا کو اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے اور اسرائیل سے احتجاج کرنا چاہیے۔ سید منورحسن نے قافلے میں شامل طلعت حسین سمیت پاکستانی صحافیوں کی سلامتی اور بخیریت واپسی کی دعا کی ہے۔

Tags: ··

雪茄| 雪茄烟网购/雪茄网购| 雪茄专卖店| 古巴雪茄专卖网| 古巴雪茄价格| 雪茄价格| 雪茄怎么抽| 雪茄哪里买| 雪茄海淘| 古巴雪茄品牌| 推荐一个卖雪茄的网站| 非古雪茄| 陈年雪茄| 限量版雪茄| 高希霸| 帕特加斯d4| 保利华雪茄| 大卫杜夫雪茄| 蒙特雪茄| 好友雪茄

古巴雪茄品牌| 非古雪茄品牌

Addmotor electric bike shop

Beauties' Secret化妝及護膚品

DecorCollection歐洲傢俬| 傢俬/家俬/家私| 意大利傢俬/實木傢俬| 梳化| 意大利梳化/歐洲梳化| 餐桌/餐枱/餐檯| 餐椅| 電視櫃| 衣櫃| 床架| 茶几

Wycombe Abbey| 香港威雅學校| private school hong kong| English primary school Hong Kong| primary education| top schools in Hong Kong| best international schools hong kong| best primary schools in hong kong| school day| boarding school Hong Kong| 香港威雅國際學校| Wycombe Abbey School

邮件营销| 電郵推廣| edm营销| 邮件群发软件| 营销软件|