سات ماہ میں دس میٹر کی کشتی کے ذریعے 23 ہزار ناٹیکل میل سفر طے کیا
ہزاروں افراد نے ان کا استقبال، اس موقع پر ان کی والدہ کی خوشی میں اشکبار ہوگئیں
سڈنی‘ آسٹریلیا کی طالبہ جیسیکا واٹسن کشتی کے ذریعے تنہا دنیا کا سفر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئیں۔ سات ماہ میں دس میٹر کی کشتی کے ذریعے تئیس ہزار ناٹیکل میل سفر طے کرنے کے بعد جسیسکا واٹسن سڈنی ہاربر کی حدود میں داخل ہوئیں تو ہزاروں افراد نے ان کا استقبال ۔ اس موقع پر ان کی والدہ کی خوشی میں اشکبار ہوگئیں۔ جیسیکا مقرر وقت سے ایک ماہ اور اپنی اٹھارویں سالگرہ سے تین روز پہلے وطن واپس پہنچی ہیں۔ جسیکا دوسری آسٹریلین شہری ہیں جنہوں نے کشتی کے ذریعے بغیر مدد اور رکے بغیر دنیا کا چکر لگایا۔120 روز میں پانی کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے والی جیسیکا کا نام ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا کیوں کہ ورلڈ اسپیڈ سیلنگ ریکارڈ کونلس نے اس عمر کی کیٹیگری کو ختم کردیا ہے۔
0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment