فوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے پہلی جماعت کی کتاب میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے جانے والے مواد کی تمام کتابیں ضبط کر لی ہیں
اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل،جنرل (ر) طاہر محمود کی پریس کانفرنس
چکوال ‘ فوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے پہلی جماعت کی کتاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف چھاپے جانے والے مواد کی تمام کتابیں ضبط کر لی ہیں اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ، جنرل (ر) طاہر محمو دنے پیر کے روز یہاں ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ اس موقع پر پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن چکوال کیپٹن (ر) محمد زمرد بھی موجود تھے ۔ جنرل (ر) طاہر محمو دنے بتایا کہ اعلیٰ سطح کی انکوائری ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ مذکورہ کتاب کو نصاب سے ہی نکال دیا گیا ہے اور یہ کتابیں چھاپنے والے پبلشر کے خلاف بھی سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ فوجی فاؤنڈیشن کے ضلع چکوال میں اس وقت سات سکول کام کر رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام بھی موجود تھے ۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی