٭۔ ۔ ۔ ویب سائٹ بحال کرنے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں،عدالت اپنا یہ فیصلہ واپس لے۔حافظ شاہد امین
لاہور ‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی , ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ شاہد امین ،جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی رانامحمدنصراللہ خاں،ناظم لاہور امتیاز احمد مجاہد، مفتی حافظ عثمان مدنی، حافظ سعد رفیق،مولانا جہاں زیب قریشی و دیگر رہنماؤں نے فیس بک ویب سائٹس کو بحال کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بیرونی قوتوں کے آرڈر اور حکومتی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قوم کو ہائی کورٹ سے ایسے فیصلے کی توقع نہ تھی۔انہوں نے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فیس بک اور یوٹیوب ویب سائٹس پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو اور فرض عین ہے۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و رفعت پر ایک فیس بک ویب سائٹ تو کیا ساری ویب سائٹس ان کی جوتیوں پر قربان کردیں گے۔عزت مصطفی سے بڑھ کر کائنات میں کوئی چیز نہیں۔ ناموس رسالت پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیس بک ویب سائٹس بحال کرنے کے عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی