مسلم ممالک ان دونوں سے تعلقات پر نظر ثانی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کریں
٭۔ ۔ ۔ حکومت پاکستانیوں سمیت قافلے میں شامل دیگر افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں کریں۔ سید منور حسن
لاہور ‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے غزہ کے محصورین کے لیے خوراک اور ادویات لے جانے والے ’فریڈم فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عالمی ضمیر کے لیے تازیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسا امریکی شہہ پر کیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کارروائی کامطالبہ کریںاور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اپنے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ 2007ء سے اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے اور علاقے میں خوراک و ادویات اور دوسرا امدادی سامان نہیں جانے دیا جارہا اور نہ غزہ کے شہریوں کو باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پندرہ لاکھ بے قصور فلسطینی محصورین کی کوئی حکومت مدد نہیں کررہی، اقوام متحدہ بھی امریکی دباؤ کی وجہ سے خاموش ہے، چالیس مختلف ممالک کے نمائندے جن میں صحافی اور بعض انصاف پسند یہودی بھی شامل ہیں، انسانی ہمدردی کے طور پر ترکی سے خوراک اور ادویات لے کر جارہے تھے جن پر اسرائیلی فوج نے دہشت گردانہ حملہ کرکے درجن سے زائد افراد کو قتل اور 60 کو زخمی کردیا ہے اور باقیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے، اور دہشت گردی کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی خاموشی سے ان کا دوہرا معیار ظاہر ہوتاہے۔سید منورحسن نے کہا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردہے جس نے نصف صدی سے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے اور اسے مکمل امریکی سرپرستی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی پوری انسانیت کے خلاف کارروائی ہے، پوری دنیا کو اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے اور اسرائیل سے احتجاج کرنا چاہیے۔ سید منورحسن نے قافلے میں شامل طلعت حسین سمیت پاکستانی صحافیوں کی سلامتی اور بخیریت واپسی کی دعا کی ہے۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی