اسلام آباد ‘ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں کھلے عام دہشت گردی کررہا ہے۔اسرائیل نے امریکی صدر کے مسلمانوں کے ساتھ دوستی بارے ایک ہفتہ قبل کیے گئے اعلان کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔اسرائیل کی کھلی جارحیت پر امریکہ کی خاموشی نے اسے دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ مصلحتوں کو چھوڑ کر اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے۔حکومت پاکستان معروف اینکر طلعت حسین اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے بھرپور اقدامات کرے۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے کر جانے والے بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ملک کے معروف اینکرطلعت حسین اور ان کے ساتھیوں نے انسانیت کی خاطر یہ پرخطر سفر اختیار کر کے بہادری کا ثبوت دیا ہے۔حکومت پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ طلعت حسین اور ان کے ساتھیوں کی واپسی کے لئے بھرپوراقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں کھلے عام جارحیت کررہا ہے ۔امریکی صدر اوبامہ نے پچھلے ہفتے ہی مسلمانوں کے ساتھ دوستی کے جواعلانات کئے تھے اسرائیل نے ان کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔اب اوبامہ کے لئے یہ واقعہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔امریکہ جس نے ساری دنیا میں دہشت گردی کے نام پر من مانی کاروائیاں کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے اسرائیل کی کھلی جارحیت پر اس کی خاموشی نے اسے دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عالم اسلام کو مصلحتیں چھوڑ کر آپس میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس اتحاد کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے ۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی