امدادی جہاز پر اسرائیلی قاتلانہ حملہ اور قتل عام بربریت کی بدترین مثال ہے۔ ۔ ۔ نوازشریف

اسلام آباد ‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف نے فلسطینیوں کیلئے ترک امدادی جہاز پر اسرائیلی قاتلے حملے کو معصوم انسانوں کے بہیمانہ قتل عام اوربربریت کی بدترین مثال قرار دیاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر سے جاری کئے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی تمام ہمدردیاں مظلوم فلسطینوں اورشہداء اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے آج ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طلعت حسین اور پروڈوسر رضاآغاکی دلیری، بہادری اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کے مظاہرے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن کے بارے میں حقیقی صورتحال معلوم کرکے قوم کو جلد از جلد آگاہ کریں۔انہوںنے برادر ملک ترکی کے صدر عبداللہ گلِ اوررجب طیب اردگان سے اس حادثے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے۔انہوں نے او آئی سی ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور کامن ویلتھ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں اس انسان کشی کے سانحے کا پوری قوت سے نوٹس لیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف موثر تادیبی کارروائی کریں۔نوازشریف نے امریکی صدر بارک اوبامہ سے اپیل کی کہ وہ اِس انسانی کشی اس سنگین مسئلے پر ذاتی توجہ دیں اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں۔محمد نوازشریف نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مذمتی بیان پر اکتفا کرنے کی بجائے اس حوالے سے سفارتی سطح پر پوری سرگرمی سے اپنا کردارا اداکرے

Share

Leave a Reply