٭۔ ۔ ۔ محلہ داروں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ملازمین کو قابو کر لیا
فیصل آباد( ثناء نیوز )حساس ادارے کے اہل کاروں کی طرف سے اغوا کرنے کی کوشش میں 65 سالہ پروفیسر عبدالقیوم تشدد کی وجہ سے جاں بحق ، اہل علاقہ نے سادہ کپڑوں میں ملبوس حساس ادارے کے ملازمین کو قابو میں کر لیا جبکہ ان کے ہمراہ آنے والے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار موقع واردات سے فرار ۔ مقامی افراد کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ دونوں اہلکار پولیس حراست میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ الفیاض کالونی میں حساس ادارے کے دو سادہ پوش اہلکاروں نے پولیس سکواڈکے دواہلکاروں کے ہمارہ رکشہ میں گھر جاتے ہوئے 65 سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر عبدالقیوم کو رکشہ سے اتار کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں عبدالقیوم موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ علاقہ کے مکینوں نے فوری طور پر احتجاج شروع کر دیا اور موقع پر موجودحساس ادارے کے اہلکارںکو قابو کر لیا جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ۔ اہل علاقہ کے احتجاج کے نتیجہ میں پولیس کے اعلی حکام کے موقع پر پہنچنے اور مذاکرات کے نتیجہ میں ملزمان کی گفتاری اور پرچہ درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ۔ معہوم ہوا ہے کہ مقتول کا حساس ادارے کے ایک سینور اہل کار کے قریبی عزیز مختار سے لین دین کا تنازعہ تھا جس پر اس کو مسلسل حساس ادارے کے نام پر ذہنی ٹارچر بھی کیا جاتا رہا ہے اور اب باقاعدہ تشدد اور اغوا کرنے کی کوشش میں اس کی جان چلی گئی ۔ تھانہ بٹالہ کالونی میں کاشف فریاد اور عمران نامی حساس ادارے کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی