کراچی ، پشاور ‘ پاکستان کسٹم کی جانب سے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج (نیٹو) کے خلاف پاکستان میں چار مختلف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ پشاور اور کراچی میں محکمہ کسٹم نے افغانستان میں تعینات اتحادی فوج کے خلاف چار مختلف ایف آئی آر درج کی ہیں۔ پہلی دو ایف آئی آر 8 اور 21 اپریل کو افغانستان کی مس لنرپراڈگٹ کمپنی اور ایساف کے خلاف پشاور جبکہ دوسری دو ایف آئی آر کراچی میں پی ایس کو اور ایساف کے خلاف 24 مئی کو درج کی گئی ہیں۔ 8 اپریل کو پشاور میں کسٹم انٹیلی جنس نے ایک اطلاع پر چھاپا مارا جہاں شراب سے بھرا کنٹینر فروخت ہو چکا تھا ۔ تحقیقات کا آغاز ہوا تو پتہ چلا کہ مس لونر نے جنوری 2008ء سے 2010ء تک ایساف کے نام پر شراب سے بھرے 51 کنٹینرز منگوا چکی ہے ۔ اسی دوران کراچی میں ہی شراب سے بھرے 3 کنٹینر برآمد کر لیے گئے ان کنٹینروں میں بھی مشروبات ظاہر کیے گئے تھے۔25مئی کو پی ایس کو انٹرنیشنل کے وکیل کی جانب سے سسٹم حکام کو لکھے گئے خط میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ افغانی وزارت خزانہ نے ان کو ہدایت دی تھی کہ وہ شراب کی جگہ مشروبات کا لفظ استعمال کریں اور 2003ء سے یہی طریقہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کبھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا کمپنی اپنے فعل کو صحیح سمجھتی ہے ۔ پی ایس کو انٹرنیشنل کے وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ضبط کیے گئے تین کنٹینروں کو فوری طور پر چھوڑا جائے اور کراچی میں کسٹم کی جانب سے درج کیے گئے کیس کو بھی واپس لیا جائے اس خط سے قبل 22 مئی 2010ء کو ایساف ہیڈ آف کنڈیکٹ اینڈ کسٹم لیفٹیننٹ کرنل نے تسلیم کیا کہ تینوں کنٹینر ایساف کے لیے لائے جا رہے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل کو مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہ میںا ن کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی